ابنا: رپورٹ کے مطابق یہ دوسری امام علی کانفرنس ہے جو گذشتہ روز شروع ہوئي تھی اور پانچ دنوں تک جاری رہے گي ۔یہ کانفرنس بڑے امام باڑے میں جاری ہے۔ اس سال کی کانفرنس کا عنوان ہے امیر المومنین وارث علم انبیاء ہے۔ اس کانفرس میں ہندوستان میں مراجع تقلید کے نمائندے اور عالم اسلام کی سیاسی اور علمی شخصیتیں شرکت کررہی ہیں۔ ہندوستان میں ہر سال تیرہ رجب کو مولائے کائنات امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے ہرجگہ جشن منائے جاتے ہیں۔ ہندوستان میں مسلمانوں کی دوسری بڑی آبادی ہے۔
.......
/169